اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی ریاست اترپردیش کے اسپتال میں 48 گھنٹے کے دوران 30 بچے ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 48 گھنٹے میں 30 نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے۔ دو ماہ پہلے بھی اسی اسپتال میں ایک سو پانچ افراد ادویات نہ ملنے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔
نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں سرکاری اسپتال نوزائیدہ بچوں کیلئے موت کا پروانہ بن گیا، 48 گھنٹے میں 30 نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے۔ بابا راگھو داس میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر شری واستوو کا کہنا ہے کہ پندرہ بچے نرسری میں جبکہ پندرہ بچے آئی سی یو میں ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ چھ بچوں کی ہلاکت دماغی امراض کے باعث جبکہ دیگر بچوں کی ہلاکت مختلف امراض کی وجہ سے ہوئی۔ دو ماہ پہلے گورکھ پور کے اسی اسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں سمیت ایک سو پانچ ہلاکتیں ہوئی تھیں، جس سے علاقے کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔