اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہدائے کربلاکاچہلم: شہر شہر عزاداری، مجالس اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری

لاہور/گجرات/وہاڑی( نیوزالرٹ)شہدائے کربلا کا چہلم آج منایا جا رہا ہے، شہر شہر ماتمی جلوسوں برآمد، سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں جبکہ حساس مقامات پر موبائل فون سروس بند ہے،تفصیلات کے مطابق کراچی میں حضر ت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کی گزر گاہوں کو کنیٹر لگا کر سیل کردیا گیا لاہور میں چہلم کے موقع پر جلوس کی سکیورٹی کیلئے 7 ہز ار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جلوس کے راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کے بھی انتظامات ہیں جبکہ موبائل فون سروسز کو بھی بند رکھا جائے گا،اسلام آباد، گجرات،راولپنڈی، ملتان،وہاڑی، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، ملک کے چھوٹے شہروں میں جلوس برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں، راجن پور، چونیاں، بہاولنگر، رحیم یار خان، کھپرو، عمرکوٹ اور نوشکی میں چہلم کے جلوس اپنی منرل کی جانب رواں دواں ہیں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں، حساس مقامات پر موبائل فون سروس بھی بند ہے۔