اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نوازشریف کی 3 ریفرنسزیکجا کرنے کی ان چیمبراپیل مسترد

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 3 ریفرنسزیکجا کرنے کی ان چیمبراپیل مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 3 ریفرنسزیکجا کرنے کی ان چیمبردرخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو برقراررکھا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نوازشریف پاناما فیصلے پرنظرثانی کاآپشن حاصل کرچکے ہیں۔اس سے قبل احتساب عدالت نے بھی تینوں نیب ریفرینس یکجا کرنے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست مسترد کردی تھی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس مقدمے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے تھے۔