اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تربت :سیکورٹی فورسز کی کاروائی، غیر ملکیوں سمیت اٹھارہ افراد بازیاب، دومشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار

بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مارکر سولہ غیر ملکیوں سمیت اٹھارہ افراد کو باز یاب کرا لیا جبکہ مکان سے دومشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔
تربت : سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر تربت میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اس دوران مکان سے پندرہ نائجرین ایک یمنی اور دو پاکستانی باشندوں کو بازیاب کرایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی اور پاکستانی باشندے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہیں اور منشیات لے کر سرحد پار کرنا چاہتے تھے ۔ مکان پر چھاپے کے دوران دو مقامی باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے ان افراد کو مکان میں رکھا تھا ۔ پکڑے جانے والے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا تاہم اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ملزمان انسانی سمگنگ میں ملوث ہیں یا ان کا تعلق بلوچ کالعدم تنظیم سے ہے۔