اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی فوجی نے ہیڈ کوارٹرز میں آنیوالے سینئر صحافی کو گولی مار دی

گوہاٹی (نیوزالرٹ) بھارتی ریاست تری پورہ میں فوجی نے ہیڈ کوارٹرز کے اندر آنیوالے سینئر صحافی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ بنگالی کے مشہور اخبار ”چندی پتریکا“ سے وابستہ رپورٹر اور سینئر صحافی سودیپ دتہ بھومک خبر کے سلسلے میں آر کے نگر میں واقع تری پورہ سٹیٹ رائفلز کے ہیڈ کوارٹرز میں پہنچے تو ایک فوجی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، صحافی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ تری پورہ جرنلسٹس یونین کے صدر سید سجاد علی نے صحافی سودیپ دتہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوجی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔