اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فوج مخالف بیان۔تحریکِ انصاف کاایمان مزاری کیخلاف محاذ

لاہور(نیوز الرٹ) عسکری حکام کی مداخلت کے بعددھرنا ختم ہونے پر تحریک انصاف کی مرکزی رہنماءشیریں مزاری کی صاحبزادی نے پاک فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی ہنگامہ برپاہوگیالیکن اب تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی اور ایمان مزاری کے فعل کو جرم قراردیدیا۔تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پنجاب رانا ندیم احمد نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”اختلاف رائے قابل قبول ہے لیکن مسلح افواج کو گالیاں دینا کسی صورت قبول نہیں، برا بھلا کہنا تمام سفارتی اداب کیخلاف اور اسے آزادی اظہاررائے قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ ہمارے آئین کے مطابق یہ مجرمانہ فعل ہے “۔