اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شمالی کوریا نے حملہ کیا تو اسے مکمل تباہ کر دیں گے: امریکا

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کہتی ہیں شمالی کوریا سے جنگ نہیں کرنا چاہتے، امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے چینی ہم منصب سے پیانگ یانگ کی تیل فراہمی روکنے پر بات کی ہے۔
نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بات کرتے ہوئے امریکا کی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ وہ شمالی کوریا سے جنگ نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر ایسا ہوا تو وہ پیانگ یانگ کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے چینی ہم منصب سے شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے پر بات کی ہے۔ نکی ہیلی نے امید ظاہر کی کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کا چینی صدر شی جن پنگ سے رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے چینی صدر سے شمالی کوریا کے اشتعال نگیز اقدامات پر بات کی ہے۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر مزید پابندیاں بھی لگائیں گے۔