اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گجرات : سی ٹی ڈی کی کارروائی‘کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک، تین فرار

گجرات : سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تین فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پانچ مبینہ دہشت گرد گجرات میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے آرہے ہیں، جس پر نواحی گاؤں گورالی میں آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جبکہ سی ٹی ڈی کی ٹیم اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کچھ دیر جاری رہا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ان کے دو ساتھی ہلاک ہوگئے تاہم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین مبینہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پانچوں مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔