اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مساجد، مزاروں اور عمارتوں پر چراغاں کیا جائے ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے چوکس رہیں:شہبازشریف

پنجاب حکومت مذہبی خوش و خروش اور عقیدت و احترام سے عید میلاد النبیؐ کی تقریبات منائے گی۔ مساجد، مزاروں اور عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کو سرکاری طور پر بھرپور اور شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ کر لیا۔عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے تقریبات کے انتظامات اور امن عامہ کے لئے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مذہبی خوش و خروش اور عقیدت و احترام سے عید میلاد النبیؐ کی تقریبات منائے گی۔ مساجد، مزاروں اور عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ اورقیام ا من سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی ۔ بعد ازاں ایک بیان میں انہوں نے کہاپاکستان ہماری شناخت ہے ، ملک کو باہمی اتحاد سے ہی مضبوط بنایا جا سکتا ہے ، ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔