اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پشاور :زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے , 11 افراد زخمی

پشاور: یونیورسٹی روڈ پر واقع زرعی ڈائریکٹوریٹ پر مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع زرعی ڈائریکٹوریٹ میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور اندر داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ واقعے میں اب تک 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار، دو طالب علم اور دو گارڈز شامل ہیں۔ حکام نے یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے اور اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 ہے۔زخمی افراد کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زرعی ڈائریکٹوریٹ میں فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق 3 دہشت گرد زرعی یونیورسٹی پشاورمیں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی جبکہ حملہ آوروں کو مارگرانے کے لیے سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔