فرانس میں موسم سرما کی پہلی برف باری

پیرس(نیوزالرٹ)فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں رواں موسم سرما کی پہلی برف باری سے معمولات زندگی اورٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، شہر سینٹ ویلیر ڈی تیو میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہو گئیں، حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے دوسری جانب منچلے برف میں کھیلنے نکل پڑے۔