اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب میں جشن کا حکم

لاہور(نیوزالرٹ)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر ِصدارت اجلاس ہوا جس میں انہو ں نے قائداعظم کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے پورے صوبے میں ایک ہفتے تک قومی جوش و جذبے کے تحت جشن منانے کی منظوری دیدی ہے ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 25دسمبر کی مناسبت سے صوبے کے تمام ضلعوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان ، رانا مشہود احمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور ایک ہفتہ طویل جشن کی منصوبہ بندی مکمل کی،اس حوالے سے تمام تر تفصیلات ایک ہفتے کے بعد جاری کی جائیں گی ۔