کیئر ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے طلباء و طالبات میں اشیاء ضروریہ کی تقسیم

ڈنگہ ( ای جے ) گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نورجمال میں کیئر ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ضرورت مند طلباء و طالبات میں موسم کے لحاظ سے یونیفارم تقسیم کیے گئے ،

قائد ڈے کے حوالہ سے منعقد ہونے والی اس تقریب کے سوشل ویلفیئر آفیسر کھاریاں محمد عدنان مہمان خصوصی تھے ۔ مستحق طلباء و طالبات میں سکول بیگ ، یونیفارم اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی ، کیئر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک نوید احمد اعوان کی ہدایات پر سوسائٹی کے ممبران ملک ضیاء حنیف ، قاضی امداد اللہ ، ملک جاوید اقبال ، مصنف شیراز ، ڈاکٹر مشتاق احمد ، حاجی ناصر علی زیدی اور دیگر عہدیداران نے خود سکول میں جاکر اشیاء تقسیم کیں ۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے کیئر ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی محنت کو سراہا اور مہنگائی کے اس دور میں عوام کی ضروریات کو پورا کرنے پر ممبران کے کام کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔ یہ سوسائٹی ویلفیئر کے کام کئی سالوں سے احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے ، مستحق بچیوں کے جہیز ، معذور افراد کی مدد ، ہنر مند افراد کو اشیاء کی فراہمی دینا اہم فریضہ سمجھ کر نبھایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر کھاریاں محمد عدنان نے کیئر ویلفیئر سوسائٹی کے کام اور کارکردگی کو سراہا اور عظیم خدمت کے موقع پر دعوت دینے پر ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔