اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خانیوال کے قریب بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا، دھند کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔
خانیوال: راجن پور سے لاہور جانیوالی بس دھند کے باعث موٹروے ایم فور پر رشیدہ انٹرچینج کے قریب سڑک کنارے کھڑے ٹریلر کے ساتھ پیچھے سے ٹکرا گئی جس کے بعد مسافر بس الٹ گئی۔ حادثے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا، دھند کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ امدادی کارروائیوں میں ملتان اور خانیوال کی امدادی ٹیموں نے حصہ لیا۔ دھند میں سڑک کنارے کس نے ٹریلر کھڑا کیا، موٹروے حکام تحقیقات میں مصروف ہیں۔جاں بحق افراد میں 34 سالہ افضل، 11 سالہ حماد، 47 سالہ مرید، 35 سالہ سدیس شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 40 سالہ شاہد خلیل، 45 سالہ فیض، 25 سالہ فہیم، 8 سالہ عمار، 32 سالہ شاہد علی، 54 سالہ انعام اللہ، 22 سالہ مزمل اور 18 سالہ علیان شامل ہیں۔ زخمیوں کی 8 سالہ عمار، 32 سالہ شاہد علی، 26 سالہ عائشہ، 40 سالہ فرزانہ کے نام سے شناخت ہوئی۔