اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سرگودھا،پہاڑی تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق،5 زخمی

سرگودھا(آصف جوئیہ)کام کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے حکومت پنجاب کی طرف سے ایکشن لینے کے باوجود پہاڑی مزدوروں کے لیے حفاظتی اقدامات نہ ہوسکے جس کی وجہ سے پہاڑی مزدوروں کی ہلاکت کا سلسلہ نہ تھم سکا اور پہاڑی مزدوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ آئے روز بڑھ رہا ہے نواحی علاقے چک 128 جنوبی سلانوالی میں مزدور پہاڑی پر کام کر رہے تھے کہ اچانک تودہ ان پر گرگیا محمد جاوید اور محمد یامین موقع پر ہی جاں بحق اور ان کے پانچ ساتھی مزدور زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا پہاڑی مزدوروں کے مطابق حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے چند ماہ کے دوران پہاڑی مزدوروں کی ہلاکتوں کی تعداد دو درجن سے زائد ہوچکی ہے۔