اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان(عظمت گل)پاک افغان سرحدکےقریب شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے،تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں بارودی سرنگ کےدھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید ہوگئے،ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا،خیال رہے کہ دو روز قبل پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں‌ لانس نائیک سمیت تین اہل کار شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے،جبکہ گزشتہ ماہ 13 نومبر کو پاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن جنید حفیظ اورسپاہی رحم شہید اور 4 زخمی جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔