پاکستان کا دفاع مزید مضبوط .کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کا اندرون ِملک تیارکردہ حربہ نیول کروزمیزائل کاکامیاب تجربہ ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان بحریہ نے بتایاکہ پاک نیوی نے آج بحری جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت کامظاہرکیا،پاک بحریہ نے اندرون ملک تیارکردہ حربہ نیول کروزمیزائل کاکامیاب تجربہ کیامیزائل نے ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنایا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائرنگ کامظاہرہ پاک بحریہ کی فائرپاورکے اعتماد کامظہرہےمیزائل سطح آب سے سطح آب پرمارکرنے کی صلاحیت رکھتاہےنیول چیف نے پی این ایس سے فائرنگ کامظاہرہ دیکھااور نیول آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کیا، کامیاب تجربے پر صدر وزیر اعظم کی جانب سے سائنسدانوں کو مبارک باد دی گئی ہے۔