عمران خان کی تیسری شادی کے بعد اب شہباز شریف کی پانچویں خفیہ شادی بھی منظر عام پر آ گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءزرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عام شادیاں نہیں کیں بلکہ انہوں نے لوگوں کے باقاعدہ گھر توڑے ہیں اور شوہروں پر دباؤ ڈال کر انہیں تکلیف دے کر ان کی بیویاں چھڑوائیں اور پھر شادیاں کی ہیں۔ آج انہوں نے ایک خاتون اینکر سے شادی کر رہی ے جو ”جی “ کے نام سے ایکسپریس چینل پر آیا کرتی تھیں اور آج کل کسی اور چینل پر ہیں۔ وہ شہباز شریف کے بنگلے میں رہ رہی ہیں اور ان کی فرنٹ مین بھی بنی ہوئی ہیں اور شہباز شریف سے ملنے کیلئے پہلے ان سے اجازت لینا پڑتی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ”شہباز شریف چار شادیاں تو کر چکے ہیں اور یہ ان کا حق بھی ہے اور ہم کبھی اس بارے میں بات نہیں کرتے۔ لیکن آپ مجبور کر رہے ہیں۔ ایک عام پاکستانی ہونے کے ناطے میں صرف یہ سوال کرنا چاہتی ہوں کہ شہباز شریف نے تو عام لوگوں سے شادیاں بھی نہیں کیں، بلکہ انہوں نے لوگوں کے باقاعدہ گھر توڑے ہیں، بچوں والی مائیں تھیں، ان کے شوہروں کو ہراساں کر کے دباؤ ڈال کر انہیں تکلیف دے کر بیویاں چھڑوا کر شادیاں کی ہیں، تو کبھی آپ لوگوں نے اس کے بارے میں سوچا ہے کہ شہباز شریف نے گھر اجاڑے اور چار پانچ شادیاں کی ہیں۔ چار سے پانچ شادیاں تو وہ ہیں جن کے بارے میں لوگوں کو پتہ ہے، انہوں نے اندرونی طور پر کیا کھاتے چلائے ہوئے ہیں، کیا کبھی اس بارے میں کبھی کسی معاملے پر بات کی ہے؟ ابھی ایک خاتون اینکر جو ”جی“ کے نام سے ایکسپریس چینل پر آیا کرتی تھیں اور آج کل کسی اور چینل پر ہیں، شہباز شریف نے ان کیساتھ بھی شادی کی ہوئی ہے۔ وہ خاتون اینکر شہباز شریف کے بنگلے میں بھی رہ رہی ہے اور ان کی فرنٹ مین بھی بنی ہوئی ہے۔ کبھی آپ لوگوں نے اس بات کی تحقیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس جانے سے پہلے اس خاتون اینکر سے اجازت لینا پڑتی ہے اور وہ کہتی ہے کہ جو بھی شہباز شریف تک پہنچنا چاہتا ہے، وہ پہلے مجھ تک پہنچے اور اجازت لے، کبھی اس کے بارے میں کوئی تحقیق کی؟ کوئی گانا چلایا یا پھر کبھی آپ لوگوں نے اس بارے میں لوگوں کو بتایا۔ اسی طرح ماروی میمن کی اسحاق ڈار سے شادی ہوئی تو اس بارے میں کوئی میڈیا کوریج دی یا بریکنگ نیوز دی ہے؟ اسی طرح تہمینہ درانی کے سیکرٹری نے باقاعدہ کہا کہ تہمینہ درانی کو شہباز شریف نے نظربند کیا ہے اور اس کیساتھ اس کی فیملی کو بھی جان کا خطرہ ہے، اس لئے میڈیا اس بارے میں تحقیق کرے۔ کیا آپ نے کبھی اس خاتون کے بارے میں تحقیق کرنے کی کوشش کی یا انٹرویو کیا ہے؟ اسی طرح خواجہ آصف کی کشمالہ طارق، جس کے بارے میں وہ خود کہتے ہیں کہ میری بیسٹ فرینڈ ہیں، ان سے شادی کی ہے، وہ ان کے فلیٹ میں رہتی ہیں، پارلیمینٹ لاجز میں بھی کشمالہ طارق ہی ہیں، تو کبھی اس بارے میں کوئی سوال کیا ہے؟