اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیرِِقانون راناثناء نے قصورمظاہرین کے زخموں پرنمک چھڑک دیا

لاہور(نیوزالرٹ)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے قصور میں مظاہرین پر فائرنگ کرنے کے واقعے کو ” قانون کا راستہ “ قرار دے دیا،نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قصور میں معاملے کو سلجھانے اور ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیںتمام لوگ اپنے جذبات کے اوپر قابو رکھیں ملزم کی فوٹیج سے ہر بندہ اندازہ کرسکتا ہے کہ جس طرح بچی اس کے ساتھ جا رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ ملزم بچی کا جاننے والا ہے ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ زینب کے اغوا کے بعد پولیس نے بھرپور کوشش کی ہے ، یہ کہنا غلط ہے کہ پولیس نے کوئی کام نہیں کیا، پولیس نے بھرپور پروفیشنل انداز میں اس کیس پر محنت کی ، آئندہ چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا اوراس بارے میں حکومت کی طرف سے کوتاہی کا کوئی مظاہرہ نہیں کیا گیا،ہماری ذمہ داری ہے کہ ملزم گرفتار ہو،رانا ثنا اللہ خان سے اینکر نے سوال کیا کہ ”رانا صاحب قصور میں پولیس کی فائرنگ سے 3 لوگ زخمی ہوگئے ہیں ، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے، اس سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ قصور میں انتہائی قبیح واقعہ ہوا ہے جس پر لوگوں کو اپنے جذبات کے اظہار کا حق حاصل ہے لیکن کسی دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنا غلط ہے ،اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر قانون اپنا راستہ لے گا حکومت کی جانب سے ہدایات ہیں کہ طاقت کا مظاہرہ کم سے کم کیا جائے اور لوگوں کو پرامن طریقے سے منتشر کیا جائے۔