اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,526FansLike
9,998FollowersFollow
567,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

واربرٹن پولیس کی کاروائی،ڈکیت گینگ کے 3ملزم گرفتار

واربرٹن(نیوزالرٹ)واربرٹن پولیس کی کاروائی،ڈکیت گینگ کے 3ملزم گرفتار، نقدی رقم، اسلحہ سمیت مسروقہ مال برآمدواربرٹن پولیس پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث زمان عرف گلو ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1لاکھ روپے نقدی رقم،پمپیکشن،کلاشنکوف اورگولیاں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ واربرٹن جاوید قریشی اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے زمان عرف گلو ڈکیت گینگ کے 3ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ واربرٹن جاوید قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خطرناک گینگ سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ۔

پکڑے جانے والے گینگ میں سرغنہ زمان عرف گلو، وقار عرف بلو، اور تنویرشامل ہیں،ملزمان نے پولیس کے سامنے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ دیگر جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس نے چھاپے مارنے شرو ع کردیے ہیں۔