اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب بارانتخابات میں امین بھٹی گروپ کامیاب

نکانہ صاحب(عثمان سندرانہ +چوہدری افضل حق خاں)ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے سالانہ انتخابات 2018ء میں محمد امین بھٹی گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا، پولنگ نتائج کے مطابق محمد اکرم بھٹی 97ووٹوں کی برتری سےصدر اور رائے خادم حسین کھرل 30ووٹوں کی برتری سے جنرل سیکرٹری کامیاب ہوگئے جبکہ امین بھٹی گروپ کے ہی جاوید انور مان 83ووٹوں کی برتری سے بطور نائب صدر کامیاب ہوئے،یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے کل رجسٹرڈ ووٹ 624تھے جن میں سے کل 565ووٹ کاسٹ ہوئے ووٹنگ کا عمل صبح 9بجے سے بغیر کسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک پرامن طور پر جاری رہا محمد امین بھٹی گروپ کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر ان کے حامی وکلاء نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور شہر بھر کا جلوس نکالنے کے علاوہ لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے سابق صدور محمدا مین بھٹی، چوہدری محمد انور زاہد ودیگر نے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد پیش کی ہے۔