اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جہالت نے ایک اورگھراُجاڑدیا

فیصل آباد(نیوزالرٹ)تھانہ چک جھمرہ کے گاؤں دیال گڑھ میں اولاد نہ ہونے پر شوہر نے گلا گھونٹ کر بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیاپولیس نے مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس رپورٹ کےمطابق چک نمبر188 ر ب کی رہائشی صدیقاں بی بی کی بیٹی گلشن کی شادی چھ سال قبل چک 155 ج ب دیال گڑھ کےرہائشی شہزاد کے ساتھ ہوئی تھی، اولاد نہ ہونے پر میاں بیوی میں اکثرجھگڑارہتاتھا،گزشتہ روزبھی اسی بناءپرمیاں بیوی میں تکرارہوئی اس دوران شہزادنےطیش میں آکر اپنی بیوی کے دوپٹے سے اسے پھندہ دے کر اس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور فرارہوگیا۔