اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

استعفے اور احتجاج کی کال کاانجام

سرگودھا(آصف جوئیہ)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور خواجہ حمیدالدین سیالوی کی ملاقات رنگ لے آئی ، پیر آف سیال شریف نے احتجاج کی کال واپس لے لی، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاملات کے پر امن حل کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ استعفے بھی واپس لینے کا اعلان کردیا گیا ہے،آستانہ عالیہ سیال شریف میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خواجہ حمیدالدین سیالوی سے مختصر ملاقات کی اور ان کے تحفظات دور کئے، ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ حمیدالدین سیالوی نے احتجاج کی کال مسترد کردی ہے، حضرت صاحب نے استعفوں کی واپسی کی اجازت دے دی ہے ، اب پر امن طور پر سیرت النبی کانفرنس ہوگی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو کانفرنس کے معاملات کا جائزہ لے گی اور دیگر معاملات کو پر امن طور پر حل کرے گی،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ؐ پر ہمارا ایمان ہے اور یہ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے، کسی مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک وہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر ایمان نہیں لے آتا، ’ پہلے بھی کئی بار سیال شریف حاضری دی ہے ، ہمارے درمیان دوریاں بعض سیاسی مخالفین اور مذہبی طبقات نے پیدا کرنے کی کوشش کی‘۔