اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا ۔رہائی ملتے ہی ایک بار پھرتقریر کر ڈالی۔

نہال ہاشمی کو سزا پوری ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، پاکستان میں سب سے کرپٹ ادارہ نیب ہے، میں نے کب کسی چاچا یا بابا رحمتے کا نام لیا تھا، رہائی کے بعد کارکنوں کے جم غفیر میں لیگی رہنما کا پرجوش خطاب۔ تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے سزا پانے والے نہال ہاشمی کو ان کی سزا پوری ہونے کے بعد آج جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ نہال ہاشمی کی رہائی کے بعد ن لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد انہیں جیل سے رسیو کرنے کیلئے موجودتھی۔ اس موقع پر نہال ہاشمی پر پھولوں کی بارش کرتے ہوئے انہیں پھولوں کےہار بھی پہنائے گئے۔ جیل سے رہائی پانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے کرپٹ ادارہ نیب کا ہے ۔میں نے کب کسی چاچا یا بابا رحمتے کا نام لیا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ن لیگ کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید کی سزا کے ساتھ 50ہزار جرمانہ عائد کیا تھا۔