اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عابد باکسر ہماری تحویل میں نہیں:ایف آئی اے کا لاعلمی کا اظہار

لاہور ہائیکورٹ نے عابد باکسر کی حفاظت کے لیے دائر درخواست پر فریقین وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ ایف آئی اے کہنا تھا عابد باکسر ہماری تحویل میں نہیں ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے عابد باکسر کے سسر کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ خدشہ ہے کہ عابد باکسر کو جعلی پولیس مقابلہ کر کے ہلاک کر دیا جائے گا ۔ پولیس کے بعد آج ایف آئی اے نے عابد باکسر کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کر دیا اور عدالت کو بتایا کہ عابد باکسر ہماری تحویل میں نہیں ہے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔لاہورہائیکورٹ نے عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع کی درخواست پر سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔