اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کیا آپ کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا مشورہ کسی روحانی پیشوا نے دیا تھا??

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تین مارچ ہفتے کے روز سینٹ کے انتخابات ہوئے جن میں ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں نے برتری حاصل کی اور تحریک انصاف صرف چھ سیٹیں حاصل کر سکیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینٹ انتخاب میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو صحافیوںنے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں سینٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کی وجہ پوچھی، جب صحافی نے یہ سوال پوچھا کہ کیا آپ کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا مشورہ کسی روحانی پیشوا نے دیا تھا، جس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہ دیا اور خاموشی سے وہاں سے روانہ ہو گئے۔