اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خادم رضوی اورطاہرالقادری کو گرفتارنہیں کرسکتے۔۔۔۔۔ آئی جی اسلام آباد نے ہاتھ کھڑے کردئیے

اسلام آباد(سید کلیم اختر نوشاہی )تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی اور طاہر القادری کی گرفتاری کے عدالتی احکامات پر پولیس نے ہاتھ کھڑے کردئیے، اگر دونوں میں سے کسی ایک رہنما کو بھی گرفتارکرنے کی کوشش کی گئی توسانحہ ماڈل ٹاون جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سلطان اعظم تیموری اور ایس ایس پی نجیب بگوی نے تفتیشی ٹیم کو چپ رہنے کی ہدایت کردی ،نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی اسلام آباداور ایس ایس پی نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ خادم حسین رضوی کے وارنٹ گرفتاری تک محدود کیس کو سیاسی طرز پر ڈیل کیا جائے ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خادم رضوی اور طاہر القادری کی گرفتاری کے واضح احکامات جاری کررکھے ہیں۔