اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پولیس نےنصف کروڑروپے شہریوں میں بانٹ دیئے

واربرٹن(چودھری افضل حقۤ+ملک عثمان سندرانہ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پرگرفتارملزمان سےبرآمدکئےگئےلاکھوں روپےمالکان کےحوالےکئےگئے،تھانہ واربرٹن میں اےایس پی سنگھارملک کی قیادت میں پریس کانفرنس کاانعقادکیاگیا،تقریب میں چوری وڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں لوٹاگیا68لاکھ75ہزارروپےسےزائدمالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کیاگیا، ایس ایچ او تھانہ وار برٹن عابد محمو دچوہدری سمیت ننکانہ سرکل کے تمام ایس ایچ اوز جن میں شہباز احمد ڈوگر صدر ننکانہ ،ایس ایچ تھانہ سٹی ساجد عباس شاہ بھی موجود تھے،اس موقع پراے ایس پی سنگھار ملک کاکہناتھاکہ ڈکیتی، چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 149 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت نقدی،زیورات،موبائل فون،مال مویشی ،چھینی اور چوری شدہ گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی ہیں، اے ایس پی ننکانہ سنگھار ملک کامزیدکہناتھاکہ عوام کی جان ومال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، رقم وصول کرتے ہوئے ایک شہری کاکہناتھاکہ میرا پولیس سے کسی بھی مسئلے کے سلسلے میں پہلی مرتبہ رابطہ ہوا ہے اور مجھے انتہائی خوشی ہے کہ اُنہوں نے میرے ساتھ ہونیوالی ڈکیتی کی واردات کے بعد نہ صرف تھانے جانے پر فوری میریFIRدرج کی بلکہ تفتیش کے دوران بھی مجھے کسی خاص پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور میری چھینی ہوئی رقم آج مجھے واپس مل رہی ہے۔