اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکج کی منظوری دیدی

وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رمضان پیکج کی منظوری دیدی ہے، صوبے بھر میں تین سو سے زائد رمضان بازار لگائے جائیں گے۔وزیرِاعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران صوبہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان پیکیج 2018ء کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ صوبہ بھر میں 300 سے زائد سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ سستے آٹے کی فراہمی پر 11 ارب روپے کی خطیر سبسڈی دی جائے گی۔ فری سحر و افطار کیلئے صوبہ بھر میں 2 ہزار دستر خوان بھی لگائے جائیں گے۔وزیرِاعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں کسی چیز کی قلت نہیں ہونی چاہیے۔ وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی میرا مشن ہے، اس مقصد کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔