الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات روک دیے۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات روک دیے۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی ضمنی انتخابات عام انتخابات کی تیاریوں کی وجہ سے روکے، الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں اوروفاق کو بلدیاتی الیکشن نہ کروانے سے متعلق آگاہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر ملک بھر میں مختلف وجوہات کے باعث خالی ہونے والی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کو تا حکم ثانی روک دیا ہے اور اس حوالے سے چاروں صوبائی حکومتوں اور وفاق کو باضابطہ خطوط ارسال کرکے آگاہ کردیا گیا ہے۔