اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گوگل، یوٹیوب کے استعمال پر فیس عائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نےگوگل،یوٹیوب سمیت دیگر آن لائن سروسز پرساڑھے 17 فیصدتک ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے،وفاقی حکومت نے گوگل اور یو ٹیوب سمیت دیگر تمام نان ریذیڈنٹس کی جانب سے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ سپیس، ڈیزائنگ، ویب سائٹس کیلیے ڈیجٹیل وسائبرسپیس،آن لائن کمپیوٹنگ،اشیا کی آن لائن خریدوفروخت سمیت پاکستانی صارفین میں فراہم کی جانیوالی درجنوں آف شور ڈیجیٹل سروسز پر 8 سے ساڑھے17 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستانی صارف سے کہا جائیگا وہ ان نانریذیڈنٹس کو فیس ادائیگی کرتے وقت مروجہ شرح سے ٹیکس کٹوتی کریں اس متعلق جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے متعلقہ سینئر افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فنانس بل 2018 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کی سیکشن دو میں شامل کی جانیوالی نئی کلاز 22 بی کا مقصد نان ریذیڈنٹس کی جانب سے پاکستان میں فراہم کی جانی والی سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ اس وقت دو بڑی نان ریذیڈنٹ کمپنیاں پاکستان میں یہ سروسز فراہم کررہی ہیں جن میں گوگل اور یو ٹیوب شامل ہیں، اسکے علاوہ بھی مزید کمپنیاں شامل ہیں ان کو ادا کی جانیوالی فیس انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 152 کے تحت ٹیکس کے ذمے میں آئے گی۔