اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب کی اہم خبریں

لاہورتاریخی جلسہ۔پی ٹی آئی نے پاورشوکردی۔فیصل رشیدبھٹی
ننکانہ صاحب (ملک عثمان سندرانہ ) تحریک انصاف ننکانہ صاحب کے حلقہ NA-118 کے امیدوار رائے فیصل رشید بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لاہور میں جلسے نے مخالفین کی صفوں میں ہلچل مچا دی ہے تحریک انصاف نے شریف خاندان کے کالے کرتوتوں سے پردہ اُٹھا دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے کامیاب جلسے پر کارکنوں کے وفود کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں عوام نے روایتی اور وراثتی پارٹیوں کو مسترد کر دیا ہے تحریک انصاف کے کامیاب جلسے سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار سالوں میں عوام کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا، عمران خان سچے اور مخلص سیاستدان ہیں مسلم لیگ ن نے عمران خان کی شخصیت کا منفی پہلو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی مگر اسے ناکامی ہوئی عمران خان کی جدوجہد ملک کی بقاء اور تحفظ کے لئے ہے۔

ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب کاواربرٹن ہسپتال کادورہ۔انتظامات پراظہارِاطمینان
واربرٹن(ملک عثمان سندرانہ)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کا واربرٹن سرکاری ہسپتال کا اچانک دورہ‘ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ ملک عبدالوحید اسلم نے سرکاری ہسپتال واربرٹن کا دورہ کیااور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اس موقع پرسی او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر اقبال حسین وٹو،ایم ایس آر ایچ سی واربرٹن ہسپتال ڈاکٹر تفہیم شاہ سمیت محکمہ ہیلتھ کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔ ڈی سی ننکانہ ملک عبدالوحید اسلم واربرٹن ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے وارڈز میں گئے اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ملے اور اُن سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور ادویات کے سٹاک کو بھی چیک کیا۔ڈی سی ننکانہ نے ہسپتال میں جا ری ترقیاتی کا موں کا بھی جا ئزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس واربرٹن ہسپتال ڈاکٹر تفہیم شاہ نے ڈی سی ننکانہ ملک وحید اسلم کو تعمیراتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور شکایت رجسٹرڈ پر درج ہونے والی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اقدامات کئے جائیں اوراس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے۔انہوں نے ہسپتال ایمرجینسی، او پی ڈی، لیبارٹری اور فارمیسی کا معائنہ کیا اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی بڑی نیکی نہیں ہو سکتی ہے۔

تنظیم الحکماء ننکانہ صاحب کاپنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی کارروائیوں پرتحفظات کااظہار
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)تنظیم الحکماء ننکانہ صاحب کا ایک ہنگامی اجلاس دواخانہ آب خضر گول چکر ننکانہ صاحب میں حکیم ریاض احمد کی زیر صدرات منعقد ہوا ۔اجلاس میں تنظیم الحکماء ننکانہ صاحب کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد کامل، حکیم محمد خالد، حکیم محمد جنیدسرور ، حکیم امجد علی ، حکیم سرفراز اختر ، حکیم حاجی محمد طارق اورحکیم محمد رفیق باجوہ سمیت دیگر حکماء نے شرکت کی صدر تنظیم الحکماء ننکانہ صاحب حکیم ریاض احمد نے کہا کہ عطائیوں کی آڑ میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ حکماء کو بھی بلا جواز ہراساں کیا جارہا ہے جو سراسر زیادتی اور ظلم ہے او رہمارا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے انہوں نے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ کوالیفائیڈ حکماء کو بلا جواز ہراساں اور پریشان نہ کیا جائے وگرنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

ننکانہ صاحب۔ریسکیو1122کواپریل میں کتنے ہزارکالیں موصول ہوئیں؟
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 ننکانہ صاحب محمد اکرم پنوار نے کہا ہے کہ ریسکیو1122کو ماہ اپریل میں کل 36ہزار 16کالز موصول ہوئیں تھی جن میں سے 1ہزار 510ایمرجنسی کالز تھیں، لوگ 1122کے ناجائز استعمال سے گریز کریں تاکہ ریسکیو1122 کی سروس کو مزید بہتر بنایا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماہ اپریل2018 میں موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں سے534سڑک کے حادثات،676میڈیکل ایمرجنسی ،114آگ لگنے کے واقعات ،43لڑائی جھگڑوں کے واقعات، 1پانی میں ڈوبنے کاواقعہ،02عمارتوں کے منہدم ہونے کے واقعات اور 141دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں انہوں نے کہا کہ ماہ اپریل میں 1510ایمرجنسیز میں 1670متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں 280زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ1364متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران 26 متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے زندگی کی بازی ہار گئے،محمد اکرم پنوارنے بتایا کہ روڈ ٹریفک حادثات میں زیادہ تر حادثات موٹر سائیکل پر اوورسپیڈ اورپیچھے بیٹھنے والی خواتین کا دوپٹہ یا برقع موٹر سائیکل کے وہیل میں پھنسنے کی وجہ سے ہو رہے ہیں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ محتاط ڈرائیونگ کے ساتھ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور خواتین موٹرسائیکل پر سفر کرتے ہوئے اپنا دوپٹہ اور برقع سنبھال کر بیٹھیں تا کہ روزمرہ ہونے والے حادثات سے ممکن حد تک بچا جا سکے ۔

بین الاضلاعی منشیات سپلائرگرفتار۔آتش بازی کالاکھوں روپے کےسامان پرقبضہ
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)سی آئی اے ننکانہ پولیس کی کاروائی، 3بین الاضلاعی منشیات فروش 300لیٹر سمیت گرفتار جبکہ شب برات کے موقعہ پر آتش باز ڈیلر کے قبضہ سے 7لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جدید آتشبازی کا سامان قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انچارج سی آئی اے ننکانہ مجاہد ملہی اور اے ایس آئی نیاز گجر نے مخبروں کی اطلاع پر شب برات کے موقعہ پر لاکھوں روپے مالیت کا آتشبازی کا سامان فروختگی کے لئے لانے والے شاہکوٹ کے دلاور پہلوان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ملزم کے قبضہ سے 7لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جدید آتش بازی کا سامان برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا علاوہ ازیں تھانہ سید والہ کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں شیرا ، ساغر اور سلطان کو تین سو لیٹر شراب سمیت گرفتار کرلیا ملزمان عرصہ دراز سے کئی اضلاع میں دیسی شراب فروختگی کا مکروہ دھندا کررہے تھے ان آپریشنز کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر اور اے ایس پی سرکل ننکانہ سنگھار ملک نے خود کی جبکہ سی آئی اے پولیس نے متعلقہ تھانوں میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے ملزمان کو ان کے حوالے کردیا، ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے دو روز قبل تعینات ہونے والے انچارج سی آئی مجاہد ملہی اور اے ایس آئی نیاز گجر سمیت دیگر پولیس پارٹی کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے بجٹ مستردکردیا
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ صاحب کے صدر و ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب حاجی محمدا کرم گجر نے کہا ہے کہ ایپکا ملازم کش بجٹ کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان تمام مطالبات کو بجٹ میں شامل کرے جس کا چیف سیکرٹری فنانس سمیت دیگر حکومتی عہدیداروں نے ایپکا کے عہدیدران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں منظور کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایگزیکٹو باڈی ایپکا کے دیگر عہدیدران کے ساتھ مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر ایپکا ظفر علی خاں سمیت دیگر قائدین ایپکا کی کال پر ملک بھر سے ہزاروں ملازمین نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا جس پر سیکرٹری فنانس نے ایپکا کے عہدیدران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کے بعد تمام مطالبات کو منظورکرتے ہوئے بجٹ میں شامل کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر حکومت نے ملازمین کے ساتھ کیے گئے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا اور وعدہ خلافی کی جس پر ملک بھر کے ملازمین میں شدید بے چینی کی لہر پائی جارہی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق تمام منظور کردہ مطالبات کو بجٹ میں شامل کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی کا ازالہ ہوسکے بصورت دیگر ملک بھر کے ملازمین حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے۔

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ۔عوام کاآئندہ ن لیگ کوووٹ نہ دینے پرغور
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)ننکانہ صاحب اور اس کے گردونواح میں بجلی کی بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ، شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15جبکہ دیہات میں 18گھنٹے سے بھی تجاوز کرجانے کے باعث کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ بجلی کی بار بار بندش کے باعث گھروں میں خواتین ، بچوں اور بوڑھوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مساجد میں نمازیوں کو وضو کے لئے بھی پانی میسر نہ ہے جس کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں جبکہ گھروں میں ٹھنڈا پانی پینے کو بھی ترس گئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ لوڈ شیڈنگ سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں جبکہ موجودہ حکمران ملک سے توانائی بحران کے مکمل خاتمہ کے جھوٹے دعوے کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر ننکانہ صاحب اور اس کے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو عوام آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی اور حکومت کے خلاف احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے ۔

ننکانہ صاحب۔مختلف ٹریفک حادثات میں 3افرادزخمی
ننکانہ صاحب(چوہدری افضل حق خاں)ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں میرپور سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 28سالہ محمد فیصل شدید زخمی ہوگیا۔ گولڈن ہوٹل ننکانہ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 35سالہ عبدالعزیز شدید زخمی ہوگیا علاوہ ا زیں سانگلہ ہل مڑھ بلوچاں روڈ پر ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے 40سالہ موٹر سائیکل سوار افتخار احمد شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔