اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,852FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ

تریپولی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیامیں الیکشن کمیشن کےدفترپرحملےمیں 7افرادجاں بحق ہوگئے،حملہ آوروں نے عمارت کوآگ لگادی،سیکیوریٹی فورسزکی عمارت پر دہشت گردوں سے قبضہ چھڑوانے کیلئےجھڑپ جاری ہے،غیر ملکی میڈیا کےمطابق لیبیا میں الیکشن کمیشن کےدفترپر ایک گروہ کے حملے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آوروں نے عمارت کوآگ لگادی ہے ،حکومتی ترجمان خالد عمرنے بتایاہے کہ عمارت پر دہشت گردوں کے قبضہ چھڑوانے کیلئے ان کے ساتھ سیکیورٹی فورسزکی جھڑپ جاری ہے،عمارت پر حملہ کرنے والوں میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھےترجمان نے بتایا مرنے والوں میں الیکشن کمیشن کے 3ملازمین اور سیکیورٹی فورسز کے 4اہلکار شامل ہیں،خالد کاکہناتھا کہ ایک خودکش حملہ آورنے عمارت کے اندر خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ باقی دہشت گردوں نے عمارت کو آگ لگادی،حملے کی ذمے داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نئے انتخابات کیلئے ووٹوں کا اندراج کررہاہے، اقوام متحدہ کے مطابق اس سال کے آخر تک لیبیا میں انتخابات ہونے ہیں۔