پنجاب کمپنیز میں انٹرویو کے بغیر ہی افسران کی تعیناتیوں کا انکشاف

چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کمپنیز میں انٹرویو کے بغیر ہی افسران کی تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ ڈاکٹر ناصر سمیت متعدد افسران کو میرٹ کے برعکس تعینات کیا گیا۔ ڈاکٹر ناصر جاوید، کیپٹن (ر) عثمان، ظہیر عباس اور محمد علی عامر کی تعیناتی بھی کسی بورڈ انٹرویو کے بغیر ہوئی۔ڈاکٹر ناصر جاوید کا بلوچستان تبادلہ کیا گیا، پھر سفارش کروا کر اربن یونٹ میں تعینات ہوئے۔ افسران کو 11 سے 14 لاکھ تنخواہ اور دیگر مراعات سے نوازا جا رہا ہے۔پنجاب حکومت نے ٹرم اینڈ کنڈیشنز کو درست کرنے کے لئے افسران کو ٹاسک سونپ دیا۔ محکمہ سروسز پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ افسران کی تعیناتیاں اور ٹرم اینڈ کنڈیشن کو ٹھیک کیا جا رہا ہے۔