اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,271,308FansLike
10,067FollowersFollow
626,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

جب ممبئی حملے ہوئے تو بھارتی سیکیورٹی حکام پاکستان میں کس جگہ پر تھے؟ بھارتی میڈیا کا چونکا دینے والا انکشاف

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاج ہوٹل ممبئی پر 26 نومبر 2008ءکو ہونے والے حملے کے وقت بھارت کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام پاکستان کے شہر مری میں تھے۔بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق بھارت کے ہوم سیکرٹری مدھوکر گپتا، ایڈیشنل سیکرٹری انور احسان احمد، جوائنٹ سیکرٹری دپتیویلاسا اور تین دیگر سیکیورٹی حکام ممبئی حملوں کے وقت مری میں موجود تھے۔ اخبار نے سابق انڈر سیکرٹری آر وی ایس مانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان سالوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہو رہے تھے۔ یہ مذاکرات 2006ءمیں پاکستان میں ہوئے اور 2007ءمیں بھارت میں ان مذاکرات کی نشست ہوئی جس کے 2008ءمیں دوبارہ پاکستان میں مذاکرات ہونا طے پائے۔آر وی ایس مانی نے کہا کہ ”یہ مذاکرات 25 نومبر کو طے پائے تھے اور بھارتی وفد 24 نومبر کو پاکستان پہنچ گیا تھا۔ پھر ہمیں یہ پتہ چلا کہ وفد کا کے دورہ پاکستان میں ایک روز کا اضافہ کرتے ہوئے 26 نومبر تک کر دیا گیا ہے جس دن یہ حملے ہوئے“۔ ایک سوال کے جواب آر وی ایس مانی نے کہا کہ ” حملوں کے بعد بھارتی وفد تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ایسا نہ ہو سکا“۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت نے 2008ءمیں ہونے والے ممبئی حملوں کا الزام پاکستانی تنظیم لشکر طیبہ پر عائد کر رکھا ہے۔ تمام حملہ آور جوابی کارروائی میں مارے گئے تھے اور صرف ایک حملہ آور اجمل قصاب گرفتار ہوا تھا جسے بعدازاں عدالتی حکم پر پھانسی دی گئی۔