اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

کراچی(محمدجابر)پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل بروز جمعرات 17مئی 2018ۓءکو پہلا روزہ ہوگا،رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے حتمی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل پہلا روزہ ہوگا،نیوزالرٹ ٹیم کی جانب سےدنیاکےتمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کا چاند مبارک ہو،تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں قائم زونل کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد حتمی اعلان کر دیا گیاہے، مفتی منیب الرحما ن کا کہناتھا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے تاہم کل پہلا روزہ ہو گا،نجی ٹی وی کا کہناہے کہ لوئر دیر کے علاقے میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی جہاں لوگوں نے اپنی آنکھوں سے چاند کو دیکھا ،رحمتوں، برکتوں کے مہینے کا آغاز ہوگیاہے، ملک بھر میں آج پہلی نماز تراویح ہوگی، محکمہ موسمیات کیمطابق رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں موسم کے گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور پہلے ہفتے میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں شمال مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں۔