اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تعلیمی اداروں میں منشیات روکنے کا منصوبہ تیار

ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ملک بھر کی جامعات میں منشیات کی روک تھام کیلئے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ہائر ایجوکیشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں قائم تعلیمی اداروں سمیت ملک بھر کی جامعات میں منشیات کی روک تھام کیلئے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت تعلیمی اداروں میں ہر تین ماہ بعد بچوں کے خفیہ ٹیسٹ کیے جائیں گے، منشیات کے عادی طلبا و طالبات کے والدین کو خاموشی سے مطلع کرتے ہوئے علاج شروع کرایا جائے گا جبکہ بچوں پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔مذکورہ منصوبے کیلئے ابتدائی طورپر تخمینہ لاگت سات کروڑ روپے لگایا گیاہے جس کیلئے معروف ٹیسٹ لیبارٹری کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔