اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نوجوان سائنسدان ڈاکٹر عبدالحمید کو عالمی ایکسیلنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے نوجوان سائنسدان ڈاکٹر عبدالحمید کو جاپان کی اینڈو کرائن سوسائٹی کے اجلاس میں غیر معمولی سائنسی کام پیش کرنے پر ایکسیلنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے جو پاکستان کے لیے ایک قومی اعزاز کی بات ہے۔ڈاکٹر عبدالحمید پی سی ایم ڈی جامعہ کراچی میں ڈاکٹر ایم حفیظ الرحمن کے تحقیقی گروپ سے منسلک ہیں، ان کی پی ایچ ڈی کی تحقیق بھی نئی انسولین سیکریٹوری کینڈی ڈیٹ مالیکولز کی دریافت پر مبنی ہے، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر محمد اجمل خان، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن اوربین الاقوامی مرکز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے ڈاکٹر عبدالحمید کو اْن کی کامیابی پرمبارک باد پیش کی ہے۔