اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بیان حلفی جمع کرانے کافیصلہ دباؤکے تحت دیاگیا:کائرہ

اسلام آباد(محمدجابر)پیپلزپارٹی کےرہنماءقمرزمان کائرہ نےکہاہےکہ سپریم کورٹ نےکاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی جمع کروانے کا فیصلہ میڈیا کے دباؤ پر دیا،یہ فیصلہ ضروری نہیں تھا کہ کیونکہ جب امیدوار کاغدات نامزدگی میں 62اور 63کاپابند ہونے کا اقرار کرتا ہے تو اس میں سب کچھ آجاتا ہے،اےآروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئےقمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ ضروری نہیں تھا ،انہوں نے کہا کہ اگر کاغذات نامزدگی میں ایک بندہ 62اور 63کا پابند ہونےکااقرار کرتا ہے تو اس میں سب کچھ آجاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عدالت نے میڈیا کے دباؤ میں دیا ہے اور عمل در آمد ہوجائے گا لیکن اگر کاغذات نامزدگی بیان حلفی کے بغیر بھی جمع ہو جاتے تو کوئی قیامت نہیں آجانی تھی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے خلاف ہونیوالے کیسز کوبھی دھاندلی کہتے ہیں اور اگر یہ دھاندلی ہے تو وہ اپنے پچھلے گناہوں پر معافی مانگ لیں، نواز شریف کے اپنے ہاتھ سے بنائے گئے قوانین کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو آج ایک شہر میں اور کل دوسرے شہر میں پیشیاں بھگت رہی ہوتی تھیں۔