کویت(محمدعرفان شفیق)انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام سفارت خانہ پاکستان کویت میں تعینات اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری طارق مسعود کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی نے طارق مسعود کو کویت میں تعیناتی کے دوران اُن کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی، تقریب میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے مختلف ونگز کے آرگنائزرز اور ڈپٹی آرگنائزرز نے بھی شرکت کی،حاجی محمد ریاض انجم، محمد فیصل،شوکت حیات گوندل، رمیز جاوید، مبشر نواز خان، عمران نذر گوندل، نوید گوندل، اور محمد آصف سمیتسابقہ اسسٹنٹ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی پیر بادشاہ، نئے تعینات ہوکر آنے والے اسسٹنٹ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محبوب عالم اور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اخلاق احمد صاحب بھی شریک ہوئے، تقریب کے اختتام پر حاجی محمد ریاض انجم نے دونوں ممالک سمیت تمام مسلمانوں اور طارق مسعود کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
تازہ ترین