اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئے

مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ عید منانے کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔ دونوں قطر ایئرلائن کی پروازسے دوحا کے راستے لندن جائیں گے جہاں نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نوازکی عیادت کریں گے اوراہلخانہ کے ہمراہ عید منائیں گے۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی لندن روانگی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ کلثوم نواز سے ملنے اور انہیں گلے لگانے کے لیے بے چین ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ ان کی والدہ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔ نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی اگلے ہفتے ہوگی۔واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کاگلے کے کینسر کا علاج جاری ہے، اس سے قبل بھی نواز شریف اہلیہ کی تیماداری کے لیے لندن جاچکے ہیں۔