اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

فخر زمان کی ڈبل سنچری, زمبابوے کو 400 رنز کا ہدف

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف چوتھے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ٹاس جیتنے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ سیریز میں کلین سویپ کر کے پاکستانی قوم کو تحفہ دینا چاہتے ہیں اور ان کی تمام ٹیم آج کے میچ میں بھی کامیابی کیلئے پرامید ہے۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر امام نے ایک بار پھر اننگز کا آغاز کیا اور پراعتماد انداز میں رنز بنانا شروع کئے،زمبابوے کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور تیسرے میچ کی فاتح ٹیم کو ہی اس میچ میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان نے سیریز کے پہلے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے اور کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ تمام میچز جیت کر کامیابی اپنے نام کرنا چاہتے ہیں اور سیریز میں کلین سویپ کر کے اپنی ٹیم کی رینکنگ کو مزید بہتر بنانا ان کا خواب ہے۔دوسری جانب پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 100 رنز مکمل کرلئے اور اس کا کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوا ۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے شاندار سنچریز سکور کر لی ہیں۔دونوں اوپنرز نے وکٹ کے چاروں جانب خوبصورت سٹروکس کھیلے اور زمبابوے کے نسبتاً کمزور بائولنگ اٹیک کا بھرپور فائدہ اٹھایا ،میزبان ٹیم کے بائولرز پاکستانی افتتاحی بلے بازوں کو روکنے میں مکمل طور پر بے بس نظر آئے اور کوئی بھی بائولر وکٹ اور موسم سے مدد حاصل نہیں کرسکا۔پاکستان کی پہلی وکٹ 304 رنز پر گری جب امام الحق 113 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ ویلنگٹن ماساکاڈزا نے حاصل کی۔امام الحق کی اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے۔فخر زمان نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 5 بلند وبالا چھکوں اور 24 چوکوں کی مدد سے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کر ڈالی ۔یہ ان کے ساتھ ساتھ کسی بھی پاکستانی کرکٹر کی ایک روزہ میچ میں پہلی ڈبل سنچری ہے ، اس سے قبل پاکستانی بائیں ہاتھ کے اوپنر سعید انور نے انڈیا کے خلاف194 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو فخر زمان کی اننگز سے قبل کسی بھی پاکستانی بلے باز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز تھی۔فخر زمان نے 210 رنز بناکر بیٹ کیری کیا اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ جبکہ امام الحق نے 113 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان نے اپنی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف دیا ہے۔