حالیہ باریشوں کے باعث مکان کی چھت گرنےسےماں اور بچے جاں بحق

سرگودھا( آصف جوئیہ)سرگودھا کے نواحی علاقہ مصطفی آباد میں مکان کی چھت گر گئی ۔ایک ہی گھر کے تین افراد چھت تلے آ کر جاں بحق۔چھت حالیہ بارشوں اور مکان پر سامان زیادہ رکھنے کے باعث وزن برداش نہ کر سکی۔ مسرت بی بی بیٹی حلیمہ سعدیہ اور بیٹا محمد حسین موقع پر جابحق ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کر کےتینو ں ماں اور بچوں کی نعشوں کو نکال لیا ۔ لاشیں سرگودھا ڈی ایچ کیو میں منتقل کر دی گئیں۔ اہل علاقہ اس افسوس ناک واقع پر سوگوار ہیں ۔