اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

معیاد ختم ہونے والے شناختی کارڈ پر کیا آپ ووٹ ڈال سکیں گے ؟

ترجمان نادرا کا کہناہے کہ معاید ختم ہونے والے شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتاہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبا دمیں چیئرمین نادرا عثمان مبین کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں شناختی کارڈکی بر وقت پرنٹنگ اور ترسیل کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ملک بھر میں تمام نادرا آفس کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیاہے کہ 16 جولائی تک موصول ہونے والی درخواستوں پر شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے اور شناختی کارڈ کی پرنٹنگ کا عمل جوبیس گھنٹے جاری رکھا جائے گا ۔ترجمان نادرا کا کہناتھا کہ معیاد ختم ہونے کے باوجود پرانے شناختی کارڈ ضبط نہیں کیےجا رہے ، معیاد ختم ہونے والے شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جاسکتاہے ۔