اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کون ہو گا ؟ عمران خان نے نام فائنل کر لیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کیلئے عاطف خان کا نام فائنل کر لیاہے ۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک اس وقت عہدے کیلئے لابنگ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ان کا اصرار ہے کہ اگر انہیں نہیں بنایا جارہا تو پھر سابق سپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کو بنایا جائے تاہم دوسری جانب وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ انہیں منظور ہوگا ۔عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اس وقت اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ کے پی کے کیلئے عاطف خان کانام فائنل کر لیا گیاہے جبکہ اس کا حتمی اعلان وہ کال کریں گے ۔سابق وزیراعلیٰ کے پی کے لابنگ کرنے میںمصروف ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز سپیکر ہاؤس میں ملاقاتیں بھی کی تھیں ۔