اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کیلیے ریڈ وارنٹ کی منظوری

وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو حسن نواز اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کو تحریری ہدایت نامہ بھیجا گیا ہے جو انہیں موصول ہوگیا ہے۔واضح رہے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا جب کہ چیئرمین نیب نے بھی دونوں کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی منظوری دی تھی۔