اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مولانا فضل الرحمان نے 13 سال بعد وزرا کالونی چھوڑ دی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 13 سال بعد منسٹر کالونی سے اپنا سامان اٹھا لیا اور سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہاؤس منتقل ہوگئے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 13 سال بعد اسلام آباد کی وزرا کالونی چھوڑ دی اور اپنا سیاسی ڈیرہ سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہاؤس پر جما لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی منسٹر کالونی میں بنگلہ الاٹ ہوا تھا ۔ وہ آصف علی زرداری، نواز شریف اور پھر شاہ خاقان عباسی کے ادوار میں مسلسل 13 سال وزرا کالونی میں رہے۔مولانافضل الرحمان نے عام انتخابات میں 2 حلقوں میں شکست کے بعد بنگلا نمبر 22 چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور تمام واجبات ادا کرنے کے بعد اپنا سامان اٹھالیا۔ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان 1993 میں بے نظیربھٹو کی حکومت میں تقریباً پونے 3 سال وزرا کالونی میں رہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی کو وفاقی وزیر کا درجہ اور مراعات حاصل ہوتی ہیں۔