اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سرکاری ہیلی کاپٹر کیس؛ نیب نے آج عمران خان کوطلب کرلیا

سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تحقیقات کے ضمن میں نیب نے آج تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، بیوروکریسی، سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے بیانات بھی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ نیب کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم کو آج پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کا بیان بھی قلمبند کیا جاسکے۔نیب نے پوچھ گچھ کیلئے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے اور عمران خان جےآئی ٹی کے سامنے اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔ عمران خان سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر ذاتی یا سرکاری مفاد میں استعمال کیا؟۔ عمران خان پر خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر 74 گھنٹے استعمال کرنے کا الزام ہے۔عمران خان کی آمد کے پیش نظر نیب دفتر کے باہر خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی تعینات ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے پشاور، حیات آباد آنے کی تاحال کلیئرنس نہیں دی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات کوپہلے ہی خوش آئند قرار دیا جاچکا ہے۔