اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید

بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے شہری عبدالرؤف کو شہید کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری عبدالرؤف شہید ہوگیا جو وہاں سے مویشی لے کر جا رہا تھا۔واضح رہے گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر واقع گوئی سیکٹر کے گاؤں اندھیری میں راکٹ لانچر حملہ کیا تھا جس کے باعث 70 سالہ بزرگ محمد صدیق شدید زخمی ہوگئے تھے۔