آئندہ ماہ سے بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان

نیوز الرٹ:آئندہ ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ گیس کی قیمتوں کے بعد اب آئندہ ماہ سے بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا جائزہ 27 ستمبر کو لیا جائے گا جب کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں کی جائیگی۔